پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 17 مارچ سے 20 مارچ کے دوران پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ایمرجنسی صورتحال کی صورت میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






