سردی پھر لوٹ آئی، روزہ داروں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مارچ سے چمن، ژوب، بارکھان اور زیارت سمیت دیگر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ حکام نے بتایا کہ 17 مارچ سے ایک طاقتور موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث صوبے کے مزید علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ پھیلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 18 مارچ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی بارشیں متوقع ہیں جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close