محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک کے مختلف علاقوں کے لیے موسمی صورتحال سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
بالائی علاقوں میں فروری کے آخر اور مارچ کے آغاز کے دوران بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے وہاں کی زمین اور زرعی سرگرمیوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد ہوا میں نمی بڑھنے کی توقع ہے جس کے باعث کراچی کے مضافاتی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے، تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔ مارچ کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ اور گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔
لاہور میں محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع صاف رہنے اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری اور کم سے کم 13 ڈگری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد اور ہوا کی رفتار تین کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
تاہم لاہور میں فضائی آلودگی کا مسئلہ بدستور موجود ہے اور شہر ملک کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر برقرار ہے، جس کے باعث ماہرین شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





