نیا مغربی سسٹم داخل، بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ، کون سے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے؟

بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایران کے راستے ایک نیا مغربی موسمی نظام شمالی بلوچستان میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث موسم میں واضح تبدیلی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیرِ اثر کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، سرانان، جنگل پیر علی زئی، گلستان اور پشین میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

ادھر متعدد علاقوں میں گزشتہ برفباری کے باعث بند ہونے والی رابطہ سڑکیں تاحال بحال نہیں ہو سکیں، تاہم سڑکوں کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب این ڈی ایم اے نے آج سے 4 فروری تک پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کے پیشِ نظر پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close