محکمہ موسمیات کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں سرد ہواؤں کے چلنے کا بھی امکان ہے۔
اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور سرد ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا، سرد ہواؤں کے ساتھ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد اور جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ سرد ہواؤں کی توقع ہے۔ صبح کے اوقات میں بعض اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دھند بھی پڑ سکتی ہے۔
بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شام اور رات میں چاغی، خاران، پنجگور، تربت، کیچ، آواران، گوادر، کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن اور ژوب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں، گرج چمک اور بارش یا برفباری کا امکان بھی ہے۔
سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور سرد ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سردی کے ساتھ مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






