محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں بارش اور برفباری پیدا کرنے والا موسمیاتی نظام اس وقت فعال ہے، جس کے باعث اگلے چند گھنٹوں تک وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہوتی رہے گی۔ اس صورتحال کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی اور سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






