گرج چمک کے ساتھ بارش ،کب اور کہاں ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 جنوری کو صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 جنوری کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ جامشورو، دادو، ٹھٹہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، نوشہرو فیروز، شہید بینظیرآباد سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close