محکمہ موسمیات نے شدیددھند اور سردی کی پیش گوئی کردی .
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے ۔ آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی11، زیارت منفی09، استورمنفی08، قلات، کالام منفی07، اسکردومنفی06، گوپس منفی05، ہنزہ، مالم جبہ، پاراچنار، کو ئٹہ اور نتھیا گلی میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔تاہم صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے ۔
خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم پشاور ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی ،بنوں ، کرک ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






