کراچی میں درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے، جس سے شہر پر یخ بستہ ہواؤں کے اثرات مرتب ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں سردی کی موجودہ شدت اگلے کچھ دنوں تک برقرار رہے گی۔ دن کے اوقات میں تیز سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے محسوس کی جانے والی سردی میں اضافہ ہوگا۔
شہر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پیشین گوئی کی گئی ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں شمالی ہواؤں کے اثرات سے موسم مزید سرد ہو جائے گا، خاص طور پر رات اور صبح کے اوقات میں۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، خاص طور پر بچوں اور بزرگ افراد کو گرم کپڑے پہنانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






