شدید سردی، برفباری کا الرٹ جاری

برطانیہ میں شدید سردی کی لہر کے باعث محکمۂ موسمیات نے برفباری کے خدشے پر امبر اور ییلو وارننگز جاری کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں درجۂ حرارت میں نمایاں کمی کے سبب امبر کولڈ ہیلتھ الرٹ نافذ ہے۔

محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں شدید برفباری متوقع ہے جہاں بعض علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے۔ اس صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹ نظام متاثر ہونے، جبکہ ریل اور فضائی سروسز میں تاخیر یا منسوخی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ سخت موسم کے پیشِ نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ میں پولیس نے خراب موسمی حالات کے باعث سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ادھر انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں برفباری اور جماؤ کے لیے ییلو وارننگ برقرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close