اسلام آباد خطہ پوٹھوہار مری اور گلیات کے لیے موسم کی صورتحال کے مطابق درمیانی بارش اور برفباری جاری رہنے کی توقع ہے ۔
آئندہ 02 سے 04 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی، ٹیکسلا ،اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے
چکوال ایک تلہ گنگ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے مری، گلیات اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری جاری رہنے کی توقع ہے بارش برفباری کے باعث مری گلیات میں سڑکوں کے بند ہونے کا خدشہ ہے
پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے .بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






