کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر قائد میں 4 اور 5 جنوری سے سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ انجم نذیر ضیغم کے مطابق آئندہ دنوں میں درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ تک جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 29 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مختلف حصوں کو متاثر کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے دوران مختلف مقامات پر بجلی کی فراہمی متاثر رہی، جبکہ سکھر میں بارش کے باعث سیپکو ریجن کے 50 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کیماڑی میں 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، تاہم کراچی میں بارش کا سلسلہ اب تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں مشرق کی جانب منتقل ہوں گی اور سائبیرین ہواؤں کے اثر سے سردی میں مزید اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






