موسلا دھار بارشیں، پولیس کی ہنگامی وارننگ

متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث حکام نے شہریوں کے لیے حفاظتی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ریاست فجیرہ اور راس الخیمہ میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ شارجہ اور دبئی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش برس رہی ہے۔ دبئی پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دبئی اور ابوظبی میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق شہری اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دیں، سمندری علاقوں، پہاڑی راستوں اور ممکنہ سیلابی مقامات سے دور رہیں۔

مزید یہ کہ بارش کے دوران گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھنے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close