تیار ہو جائیں !!! محکمہ موسمیات کی شدید یخ بستہ موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 19 دسمبر سے ملک میں سرد ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں مزید کمی اور شدید یخ بستہ موسم کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 سے 16 دسمبر کے دوران شمالی علاقوں میں شدید سرد ہوائیں اور برف باری متوقع ہیں۔ چترال، دیر، سوات اور گلگت بلتستان میں برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ناران، کاغان، استور، اسکردو، ہنزہ، چلاس اور غذر میں راستے بند ہونے کے امکانات ہیں، جبکہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ بارش اور برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

علاقائی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اور قراقرم ہائی وے پر ٹریفک متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بعض نشیبی علاقوں میں دھند اور حدِ نگاہ متاثر ہونے کا امکان بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close