آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی جانب سے خبر آ گئی

کراچی میں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے آنے والی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دن تک شہر میں خشک اور خنک موسم برقار رہے گا۔

کل شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے جبکہ شام کو سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے فعال ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close