مسلسل بارش وبرفباری،محکمہ موسمیات نےبڑی خبر دیدی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم شدید سرد ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور درمیانی دھند پڑنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی، اور پنجاب و خیبر پختونخوا کے چند میدانی اضلاع میں دھند چھائی رہی۔

اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لہہ، زیارت اور قلات میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کوئٹہ اور گلگت میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پانچ دسمبر سے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مزید یہ کہ چھ دسمبر کو بھی انہی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ سات دسمبر کو گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close