سردیوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم اس وقت سرد اور خشک ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ شہر میں سردی کا باقاعدہ آغاز دسمبر کے وسط سے متوقع ہے۔

موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک دن کے اوقات میں موسم گرم اور رات میں خنکی رہے گی، جب کہ دسمبر کے وسط سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور شمال مشرق سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب فضائی معیار کے حوالے سے رپورٹس کے مطابق کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک مضر صحت سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 227 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close