محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اور پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔ پشاور، صوابی، مردان، ڈی آئی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑ سکتی ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں بھی سردی برقرار رہے گی۔ لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور گردونواح میں سموگ کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دھند متوقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان میں بھی زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






