غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان میلیسا نے خطرناک رخ اختیار کرلیا ہے اور اب یہ کیٹیگری 4 کے طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ طوفان جمیکا کی سمت بڑھ رہا ہے، جہاں یہ بجلی، مواصلاتی نظام اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے نتیجے میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا بھی اندیشہ ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، میلیسا طوفان کنگسٹن سے 115 میل (185 کلومیٹر) جنوب مغرب میں جبکہ جمیکا سے 259 میل (475 کلومیٹر) جنوب مغرب میں موجود ہے۔ یہ 5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری درجہ حرارت میں اضافے کے باعث طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ممکن ہے، جس کے نتیجے میں یہ کیٹیگری 5 تک پہنچ سکتا ہے — جو ممکنہ طور پر جمیکا اور ہیٹی کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






