پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں کل سے انیس ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کا الرٹ جاری کیا ہے،
چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں سے نالوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بحیرہ عرب سے مرطوب ہواؤں کے داخل ہونے سے وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے، اس دوران پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی بارشوں کی توقع ہے، جب کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں