مون سون کا آخری اسپیل کب ؟اہم خبر آ گئی

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کا کہنا ہے کہ مون سون کا آخری اسپیل اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایک سیلابی ریلہ گڈو بیراج اور ایک پنجند پر ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے نقصانات کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے نقصان کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے، ملتان میں گزشتہ چند دنوں میں بہت زیادہ دباؤ رہا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق 5 ہزار سے زائد دیہات مکمل طور پر زیر آب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 24 لاکھ لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، سندھ میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے، سندھ میں مزید لوگوں کا انخلا بھی کیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ یہ ہمیں قدرت کی وارننگ ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید بھی ایسا ہوسکتا ہے، ایسے علاقے میں فلیش فلڈ کی زد میں آئے جہاں کبھی ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلیش فلڈز کی بڑی وجہ گلیشیئرز کا پگھلنا ہے، اسپیشل نیشنل ڈائیلاگ پراسیس میں تمام ادارے تجاویز دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close