محکمہ موسمیات نے 7 سے 10 ستمبر کے دوران سندھ، مشرقی پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے بعد متعلقہ اداروں اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق:
-
بھارت کے مدھیہ پردیش سے ہوا کا کم دباؤ 6 ستمبر کو سندھ میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں 6 سے 9 ستمبر کے دوران حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر سمیت دیگر شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
-
6 سے 8 ستمبر کے دوران لاہور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، ملتان، ڈی جی خان میں بھی بارشیں متوقع ہیں، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
-
7 سے 9 ستمبر کے دوران بلوچستان کے مشرقی و جنوبی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، جس کے ساتھ کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
-
دیر، سوات، باجوڑ، بونیر، صوابی، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں بھی موسمی سرگرمی متوقع ہے۔
سیلابی خدشات:
اس سے قبل این ڈی ایم اے نے خبردار کیا تھا کہ سندھ میں پنجند سے سیلابی ریلا داخل ہوگا، جبکہ ملک کے کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
ہدایات:
-
نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت۔
-
مقامی انتظامیہ، امدادی ادارے اور کسان حضرات ہائی الرٹ رہیں۔
-
پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی تلقین۔
محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مقامی حکام سے رابطہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں