شدید سیلاب؛ علاقے خالی کرنےکاحکم

اسلام آباد اور راولپنڈی میں مسلسل شدید بارش کے باعث متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

حکام نے شہر میں “رین ایمرجنسی” نافذ کر کے نالہ لئی کے اطراف رہائش پذیر لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔ پیر کی شام کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح انیس فٹ تک پہنچ گئی جبکہ گوال منڈی اور دیگر علاقوں میں بھی پانی خطرے کی سطح سے اوپر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایچ ایٹ میں اٹھانوے، گولڑہ میں چھہتر، سیدپور میں پینتالیس اور بوکرا میں باون ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے مقامی آبادی سے فوری انخلا اور مکمل تعاون کی اپیل کی ہے۔

 

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close