گرج چمک کے ساتھ بارش، کہاں کہاں پانی برسے گا؟

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے، جبکہ چند علاقوں میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہا۔ جنوب مشرق سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close