پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم وسطی سندھ، جنوبی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا: بیشتر اضلاع میں جزوی ابر آلودگی متوقع ہے۔ دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پنجاب: زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور حبس بھرا رہے گا، لیکن راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، بہاولنگر، بہاوپور، رحیم یار خان، صادق آباد، ڈی جی خان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ: مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، جامشورو اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے اکثر مقامات پر بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے۔ سکھر، گھوٹکی، نوشہروفیروز، لاڑکانہ، خیرپور اور جیکب آباد میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
بلوچستان: بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، لیکن رات کے وقت آواران، خاران، لسبیلہ، ماڑہ، پسنی، گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، قلات، ژوب، بارکھان، سبی، کوئٹہ اور زیارت میں جزوی ابر آلودگی اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
کشمیر و گلگت بلتستان: دونوں علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔
شدید موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ کے کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ اور جامشورو کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ جنوبی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے، جس کے پیش نظر عوام الناس کو احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں