رین ایمرجنسی سیل قائم، ہیلپ لائن نمبرکیا ؟جانئے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں بارش اور ٹریفک سے متاثرہ شہری ہیلپ لائن 1366 پر رابطہ کریں، گورنر سندھ کی ہدایت پر متاثرہ افراد کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ گورنر ہاؤس کا رین ایمرجنسی سیل 24 گھنٹے شہریوں کی مدد کیلئے فعال رہے گا شہریوں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔

کراچی میں صبح سے جاری طوفانی بارشوں سے کئی علاقے ڈوب گئے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ شارع فیصل پر گاڑیاں پانی میں تیرنے لگی ہیں جب کہ یونیورسٹی روڈ، اولڈسٹی ایریا، صدر سمیت مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔

لیاقت آباد سے تین ہٹی جانے والی سڑک درمیان سے دھنس گئی۔ ناظم آباد، لیاقت آباد، غریب آباد انڈرپاسز میں پانی بھرگیا ہے۔ گرومندر پر بچوں سے بھری اسکول وین خراب ہوگئی اور فیڈرل بی ایریا، عزیز آباد میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close