پنجاب میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کا خدشہ، مون سون فلڈ فیکٹ شیٹ جاری

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون فلڈ فیکٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی پنجاب میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل زیادہ طاقتور ہوگا جس دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 321 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز بونیر میں آنے والا سیلابی ریلا تباہی کی داستان چھوڑ گیا جہاں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے اور بڑے بڑے پتھر مختلف علاقوں میں بکھرے ہوئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ بھی ادا کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close