محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشیں متوقع ہیں.
بالائی علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، پشاور، راولپنڈی، مری، لاہور، گوجرانوالہ، کراچی، دادو، تھرپارکر اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش دیر میں اٹھانوے ملی میٹر اور مالم جبہ میں چھہتر ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سبی، دادو، نوکنڈی اور دالبندین میں درجہ حرارت بیالیس سے تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے کمزور انفرا اسٹرکچر والے علاقوں میں نقصان کے خدشات کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں