ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں امکان، کہاں کہاں جل تھل ہو گا؟

اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں اس وقت ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہیں، جن کی شدت 17 اگست سے بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ 17 اگست سے خلیج بنگال سے مرطوب ہواؤں کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی مقامات پر پانی بھرنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close