محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر کل صبح 11 بجے درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق دریائے چناب اور راوی سے ملحقہ نالوں میں بھی طغیانی کا امکان ہے، جس پر تمام متعلقہ محکموں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ادھر پی ڈی ایم اے نے کمشنر گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن سمیت محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں