لاہور: پی ڈی ایم اے نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں بھی پانی کی سطح نارمل بتائی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم 96 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے۔ ادھر سندھ کے ساحلی علاقوں، خصوصاً کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں