متحدہ عرب امارات ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں درجہ حرارت مسلسل بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یکم اگست کو سویحان اور العین میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو رواں سال کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ دبئی میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گرمی کی شدت کے باعث ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ میں کام سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور دیگر طبی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، اس لیے بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں