گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، کب اور کہاں کہاں ؟ جانئے

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں رات موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  • شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

  • اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

پنجاب:

  • بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

  • بارش متوقع اضلاع: راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان۔

خیبرپختونخوا:

  • عمومی طور پر موسم گرم اور مرطوب، تاہم بعض اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

  • بارش متوقع اضلاع: چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، پشاور، نوشہرہ، مالاکنڈ، صوابی، مردان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان۔

بلوچستان:

  • زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب، جبکہ ژوب، بارکھان، خضدار، موسی خیل اور گردونواح میں شام یا رات کے وقت تیز بارش کا امکان ہے۔

سندھ:

  • صوبے بھر میں موسم گرم اور حبس آلود رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے۔

کشمیر و گلگت بلتستان:

  • جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

درجہ حرارت:

  • آج سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اور نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دادو میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close