آسٹریلیا کے مشرقی حصے میں حالیہ شدید برف باری نے گزشتہ بیس سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جس کے نتیجے میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور متعدد حادثات بھی پیش آئے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے بعد سڑکیں، گاڑیاں اور مکانات برف سے ڈھک گئے ہیں جبکہ سیکڑوں گاڑیاں سیلاب میں پھنس گئیں۔ ہزاروں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمال مغربی علاقوں میں یہ برف باری گزشتہ 20 برسوں کی سب سے شدید برف باری ہے، جبکہ ریاست کوئنز لینڈ کے ایک حصے میں 10 سال بعد پہلی بار برفباری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز 16 انچ تک برف پڑی، جو 1980 کی دہائی کے وسط کے بعد سب سے بڑی مقدار ہے۔ ریاستی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ اب تک 1,445 سے زائد حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں، برف میں 100 سے زائد گاڑیاں پھنس گئی ہیں جبکہ تیز آندھی کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں