اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری کردیا ہے، جس میں 31 جولائی تک شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں بشمول لاہور، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور نارووال میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی بارشوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں کے برساتی نالوں میں تیز بہاؤ کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع کوہستان، سوات، مالاکنڈ، دیر اور بونیر میں بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے علاقوں بھمبر، سماہنی اور دھیرکوٹ میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں