موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج مزید موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درختوں، بل بورڈز اور غیر محفوظ تعمیرات سے دور رہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں کے باعث 252 افراد جاں بحق اور 611 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 85 مرد، 46 خواتین اور 121 بچے شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close