شدید بارشیں، عوام کے لیے الرٹ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں جاری شدید مون سون بارشوں کے باعث عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، جبکہ ملک بھر میں ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں ٹریفک حادثات، لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کے گرنے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔ الرٹ میں سیاحوں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران سیاحتی مقامات کی جانب سفر سے گریز کریں اور ندی نالوں یا دریاؤں کے قریب نہ جائیں۔ ساتھ ہی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال سے باخبر رہیں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close