ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اور محکمہ موسمیات نے 25 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی تیز اور مسلسل بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور زیرِ آب آنے کا خطرہ موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں