ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار، بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے وقت اچانک تیز بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ قصور، پاکپتن، کمالیہ، سرگودھا، چیچہ وطنی، چنیوٹ اور وہاڑی میں موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 17 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ مزید یہ کہ نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بھی موجود ہیں۔ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close