لاہور میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لے لی ہے اور شہر میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش متوقع ہے، جو 16 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت اس وقت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد اور ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
بارش کے باوجود فضائی آلودگی میں نمایاں بہتری نہیں آئی۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 157 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ زمرے میں شمار ہوتا ہے۔
ماحولیاتی اداروں اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر سانس، دل یا دیگر حساس امراض میں مبتلا افراد کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں