ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہاہے کہ مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 7 گھنٹے کی مسلسل بارش میں کم سے کم وقت میں نکاسی آب کویقینی بنایا گیا، لاہورکی تمام بڑی شاہراہیں انڈر پاسز اور دیگر مقامات سے نکاسی آب یقینی بنایا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، واسا ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں