مون سون، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

مون سون، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور: پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 13جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 اور واسا سمیت دیگر ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں، نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کو جلدازجلد ممکن بنائیں۔

اس کے علاوہ شہر یوں کو کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close