خبردار!!! طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

لاہور : 9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی اور انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے 9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ظاہر کردیے۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 جولائی سے شدید بارشیں متوقع ہے ، محرم جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے اور خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے اور ندی نالوں کے کنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے 7 جولائی سےدریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی، ستلج اورکابل اورملحقہ ندی نالوں میں پانی کی آمدمیں اضافہ متوقع ہے ، جبکہ مشرقی بلوچستان اور ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی ندی نالوں میں اچانک طغیانی کاخدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 7 جولائی سے شمالی اور وسطی پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close