طوفانی بارشوں کی پیشگوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور: پی ڈی ایم اے نے 9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 جولائی سے شدید بارشوں کے امکانات ہیں لہٰذا محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ حفاظتی تدابیر اختیار کرے۔ترجمان نے کہا کہ بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے، خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل سے گریز کیا جائے، دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، ریسکیو ادارے 9 اور 10 محرم کو خاص طور پر الرٹ رہیں ، ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں