خبردار!!!محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی میں آندھی، طوفانی اور بارش کا امکان ہے۔

سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈی جی خان میں تیز ہواؤں کےس اتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دیر، سوات، چترال، کوہستان، صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شانگلا، بونیر، بٹگرام، چارسدہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، شگر میں موسلادھار بارش متوقع، سیلابی صورت حال کا خطرہ ہے، مظفرآباد، وادی نیلم، راولا کوٹ، حویلی، باغ میں بھی شدید بارش کا امکان، سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے۔

ادھر سندھ کے شہر سکھر، نوابشاہ، کشمور، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپورخاص، عمر کوٹ میں بارش کا امکان ہے، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ جیکب آباد، دادو میں بھی شدید بارشیں متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، آواران، لسبیلہ، نصیر آباد میں بارش کا امکان ہے۔

شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ کم ہوسکتی ہے عوام احتیاط کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close