آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close