رواں ماہ بارش کے کتنے اسپیل آئیں گے؟ پیشگوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی: میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے رواں ماہ کراچی میں بارش کے 2 سے 3 اسپیل کی پیشگوئی کی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انجم نذیر نے کہا کہ 9 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جولائی کے وسط سے کراچی میں بارش کے 2 سے 3 سلسلے آسکتے ہیں اور سندھ کے بھی کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
میٹرولوجسٹ کے مطابق مون سون بارشیں اس وقت ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کررہی ہیں، پنجاب کے بالائی اورشمال مشرقی علاقوں میں موسلا دھاربارش کا امکان ہے جب کہ چراٹ میں 24 گھنٹے کے دوران 92 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، اس وقت ملک میں کہیں بھی کلاؤڈ برسٹ کی صورتحال نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں