(نیوز ڈیسک)ملک کے بیشتر مقامات پر آج بھی بادل جم کربرسیں گے۔ این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سوات، اپر دیر، کمراٹ ویلی، چترال اور گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ اور کوٹلی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ عرفان ورک نے کہا کہ بارشوں کا سلسلہ2 سے3 دن تک جاری رہے گا، بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ ہے۔
عرفان ورک نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کا امکان ہے، بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ آئندہ ہفتے بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں