آج کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

آج کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج سندھ ، پنجاب، بلوچستان کے بعض علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مٹھی میں 53 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close