محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر حصوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
لاہور، سرگودھا،حافظ آباد، شیخوپورہ میں تیزہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے
(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نےملک کے بیشترحصوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود،چندمقامات پربارش کا امکان ہے، مری، گلیات،اٹک،چکوال،جہلم،راولپنڈی میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے، لاہور، سرگودھا،حافظ آباد، شیخوپورہ میں تیزہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے،سیالکوٹ،نارووال،گجرات،گوجرانوالہ میں تیزہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ اوکاڑہ،فیصل آباد،جھنگ،چنیوٹ میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ملتان،خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور میں تیزہوائیں اور بارش متوقع ہے۔
چترال،دیر،سوات،مالاکنڈ، شانگلہ،بٹگرام میں تیزہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے،پشاور،ایبٹ آباد،ہری پور، مانسہرہ میں تیزہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چارسدہ،خیبر،کوہاٹ،ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی،ٹھٹھہ،دادو،سکھر،میرپورخاص میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے،شہید بے نظیرآباد،خیرپور،جیکب آباد میں بھی تیزہوائیں اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ،سبی،ژوب، بارکھان،خضدارلسبیلہ میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں